• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بیجنگ (آئی این پی) پاکستان کی جدید ترین اور توسیع شدہ گوادر بندر گاہ اس سال کے آخر تک مکمل طورپر کام شروع کر دے گی ، چین کے تعاون سے بندر گاہ کی تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے ، نئی تعمیر شدہ بندر گاہ میں کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، گوادربندرگاہ کی تعمیر پاکستان اور چین کے تعلقات میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔یہ بات چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ بائو ژوانگ نے بیجنگ میں گوادر بندر گاہ کے بارے میں اعلیٰ چینی رہنمائوں کو بتائی ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بندرگاہ کی تکمیل کا کام آخری مراحل میں ہے اور اس سال کے آخر تک پاکستان کی یہ جدید ترین اور عظیم گوادر پورٹ کام شروع کر د ے گی۔  
تازہ ترین