• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہن بختاور بھٹو کی نئی تصویر سامنے آگئی

بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔


سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو کی مہندی ڈیزائن کرنے والی خاتون کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

اس تصویر کو شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔

وائرل ہونے والی تصویر میں بختاور بھٹو کے ہاتھ پر اجرک کے ڈیزائن سے مشابہہ مہندی کی ڈیزائن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

بختاور بھٹو تصویر میں بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنی مہندی والے دن سندھی ثقافت کو یاد رکھا، اور ہاتھوں پر مہندی سے اجرک والا ڈیزائن بنوایا۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔

تازہ ترین