کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بازار پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے وا لے مفرور ملزم خرم عرف چاندکو گرفتارکر لیا، پولیس کے مطابق ملزم خود کو اسپیشل ٹیم کا اہلکار ظاہر کرکے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا،ملزم کے ساتھی قیام الدین عرف منٹو، معین عرف معین کیبل والا اور جاوید شاہ 2سال قبل گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔