ملتان (نمائندہ جنگ)ٹریفک پولیس ملتان نے کاروائی کرتے ہوئے ملتان کی معروف شاہراہ بوسن روڈ پر لگژری گاڑی چلانے والے 6سالہ بچے اور گاڑی کو ٹریس کرلیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس شیخ عدنان کے مطابق پراڈو گاڑی جس کا نمبر ایم این اے 4099 تھا دفعہ ایم وی او 115 کے تحت تھانہ کینٹ میں بند کر دی گئی ہے۔گاڑی چلانے والے بچے کا نام فہد خان ولد مظہر خان ہے ۔