مصطفی آباد/للیانی،فقیر والی(نامہ نگاران)قصور اور فقیر والی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران3ڈاکو ہلاک ہوگئے۔فقیروالی کے نواحی گاؤں 142سکس آر کے سیم نالہ پر گشت کے دوران پولیس کو دیکھ ڈاکوں نے پولیس پرفائرنگ کردی جس پر ایس ایچ او تھانہ فقیروالی نے ڈاکوئوں کے گرد گھیراتنگ کرنے کے لئے سرکل نفری کو وائرلیس چلائی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی ڈاکوہلاک ہو گئے اور دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیاگیا شناخت پر پتہ چلا کہ ڈاکو اللہ دتہ کاتعلق چشتیاں سے تھا جبکہ اس کیساتھ ہلاک ہونیوالےکا نام جمیل تھا۔دونوں ملزموں کیخلاف تھانہ فقیروالی میں مقدمہ درج کر لیاگیا ۔قصور کے علاقے تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کرکے فرار ہونے والے4ڈاکوؤں نے رحمان پورہ کے قریب مصطفیٰ آباد للیانی کے رہائشی سرفراز ملک سے 10ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین لیا، سرفراز ملک کے مطابق ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کے بعد فائرنگ کرکے اپنے ایک ساتھی کو زخمی کر دیاجس کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،زخمی ڈاکو لیاقت علی نے پولیس کو زخمی حالت میں بیان دیا کہ میرے ساتھی وزیر علی عرف وزیری کو شک تھا کہ میرے اس کی رشتہ دار خاتون سے جنسی تعلقات ہیں،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے سرفراز ملک سے لوٹے گئے دس ہزار روپے او رموبائل فون بر آمد کرکے زخمی ڈاکو کو ہسپتال روانہ کر دیا جو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ والا طارق بشیر چیمہ کے مطابق ہلاک ہونے والاخطر ناک ڈاکو 20سال سے قصور، جہلم، لاہور ودیگر علاقوں سے جیولرز کو لوٹنے کی وارداتیں کر رہا تھا اور ڈکیتی، راہزنی ، قتل اور اقدام قتل کی 20ورداتوں میں مطلوب تھا، اس کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔