ڈسکہ(نامہ نگار) ڈسکہ کے ایک گائوں میں متعدد دیواروں پر عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی وال چاکنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا موضع میترانوالی میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد کی طرف سے گاؤں میں واقع دو امام بارگاہوں کی دیواروں سمیت گاؤں کی متعدددیواروں پر کالعدم تنظیم داعش کی وال چاکنگ کردی گئی صبح اٹھتے ہی گاؤں کے لوگوں نے دیواروں پر کالعدم تنظیم داعش زندہ باد کی وال چاکنگ پڑھی توعلاقہ میں خوف وہرس پھیل گیا اورعلاقہ مکینوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔