• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گوشواروں میں اثاثے چھپانے کے الزام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواست یکم فروری کو سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق فواد چوہدری کے نااہلی کیس کو یکم فروری کو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ 

عدالت نے درخواست پر فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پہلے ہی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین