• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،اقلیتی برادری کا بھارت میں سکھوں پر مظالم کیخلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کی اقلیتی برادری نے بھارت میں سکھوں اور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مودی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مودی کے تصویر کو نظر آتش کیا۔ مظاہرے کی قیادت سنگھ صبا یوتھ افئیر پشاور کے چیئرمین سردار پرویندر سنگھ اور دیگر اقلییتی رہنماوں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت میں سکھوں اور مسلمانوں پر مظالم اور زیادتیوں کے بعد مودی کی حکومت نے پنجاب کے کسانوں پر مظالم شروع کیے اور انکے حقوق عضب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مظالم کی پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی مذاہب شدید مذمت کرتی ہیں۔ مودی حکومت کو چاہئے کہ اقلیتی حقوق کے حوالے کچھ سبق پاکستان سے سیکھ لے،وزیر اعظم عمران خان اقلیتوں کو انکے حقوق اور تحفظ دے رہے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقلیتی برادری بھارت کے غریب کسانوں کیساتتھ مشکل کی اس گھڑی میں کھڑی ہے اور مطالبہ کیا ہے بھارت میں جاری اقلیتوں اور کسانوں پر مظالم بند کرنے کیلئے عالمی قوتیں کردار ادا کریں۔مظاہرین نے بعد ازاں ریلی بھی نکالی۔
تازہ ترین