• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ: عظمت سعید کے تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری


وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل 1 رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن اور ٹی او آرز کے مطابق کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہو گا۔

کمیشن براڈ شیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اور معاہدوں کی چھان بین کرے گا۔

کمیشن براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا۔

یہ کمیشن 2008ء میں براڈ شیٹ کو پاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔


کمیشن انکوائری ایکٹ 2017ء کے تحت تشکیل دیا گیا ہے جو 6 ہفتوں میں اپنی انکوائری مکمل کرے گا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی سیکریٹری قانون، اٹارنی جنرل، سیکریٹری ٹو صدر  اور سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین