• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، جسٹس (ر) عظمت سعید ایک رکنی کمیشن مقرر، براڈشیٹ کے علاوہ حدیبیہ اور سرے محل کی بھی تحقیقات کریں گے

وفاقی کابینہ، جسٹس (ر) عظمت سعید ایک رکنی کمیشن مقرر


اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی کابینہ نے اپوزیشن کے تمام اعتزاضات مسترد کرتے ہوئے براڈ شیٹ معاملے پر جسٹس (ر)عظمت سعید پر مشتمل انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی ‘ایک رکنی براڈ شیٹ کمیشن صرف جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ہوگا اور کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا جائیگا۔

کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ پیپر ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کریگا‘ انکوائری کمیشن براڈشیٹ معاملہ سامنے آنے تک کی مدت کی تحقیقات کریگا ‘

کابینہ نےکورونا ویکسین کی درآمد کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے سفارشات کی منظوری دی‘کابینہ نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کے عزم کا اعادہ کیا ‘

 کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے نادراکے مالی سال 2019-20 کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کے تقرر کی منظوری دی۔

 سینیٹ کے الیکشن شفاف انداز سے کرانے کے لئے اوپن بیلٹ الیکشن کے لئے ضرورت پڑی تو آئینی ترامیم بھی کی جائیں گی‘ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ میں پھنسانے والی اپوزیشن خود پھنس چکی ہے ‘

 اپوزیشن کی چیخوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ عظمت سعید جیسے دیانتدار شخص سے ڈر رہی ہے‘ عظمت سعید براڈ شیٹ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائینگے ، امید ہے 45 دن میں سب کچھ سامنے آجائیگا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ کو وزارت منصوبہ بندی کے زیر انتظام لانے اور ادارے کے مستقبل کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے تشکیل شدہ کابینہ کی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان کی International Network on Bamboo and Rattan (INBAR)ممبر شپ کے حوالے سے الحاق کے دستاویزکی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹوشنل فسلیٹیشن ٹیکنالوجیزکے زیر انتظام تمام درجوں کی ملازمت پر پاکستان اسینشل سروسز(مینٹیننس)ایکٹ1952کے اطلاق میں 6ماہ تک توسیع کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کراچی کے ملازمین پر پاکستان اسینشل سروسز(مینٹیننس)ایکٹ1952کے اطلاق میں 6ماہ تک توسیع کی منظوری دی۔

تازہ ترین