• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ معاملہ، حکومت عظمت سعید پر بضد کیوں ہے؟ مریم اورنگزیب کا سوال


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت شیخ عظمت سعید کو ہی لانے پر کیوں بضد ہے؟

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ براڈشیٹ تحقیقاتی کمیشن میں عظمت سعید کی تقرری ن لیگ مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں جس مدت کا ذکر ہے، اُن میں عظمت سعید نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تھے، سوال یہ ہے حکومت شیخ عظمت سعید کو ہی لانے پر کیوں بضد ہے؟


ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ براڈ شیٹ پر حکومت نے ون مین کمیشن ہی بنانا ہے تو شہزاد اکبر اور کرائے کے ترجمان بھی اس میں شامل کرلیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اس نوعیت کے اقدامات آئین، قانون اور انصاف کا قتل ہیں اور شیئر مانگنے والوں کو بچانے کی کوشش ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت دراصل براڈ شیٹ میں پکڑے گئے چوروں اور کمیشن خوروں کو سزا دینے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

تازہ ترین