• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن سے قبل کچھ بھی ہوسکتا ہے، رحمٰن ملک

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمٰن ملک نے بھی ووٹ کو عزت دو کا ’ن لیگ‘ کا نعرہ لگادیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن وہی لوگ پیسے خرچ کرتے ہیں جن کے پاس پیسے ہیں، سنا ہے کہ پچھلی مرتبہ ایک سینیٹر کی بولی 50 کروڑ تک گئی تھی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اللّٰہ کرے ملک میں پیسے کی سیاست ختم ہوجائے، ہم تو کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو۔


اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ووٹ کو عزت کے نعرے کے مقابلے میں کچھ لوگ کہتے ہیں پیسے کو عزت دو۔

سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اب سوچ لینا چاہیے کہ انہوں نے ووٹ کو عزت دینی ہے یا پیسے کو؟

رحمٰن ملک نے حکومت کی طرف سے اوپن بیلٹ کی ترمیم کو سمجھ سے بالا قرار دیا اور کہا کہ یہ کہتے ہیں ہم کرپشن ختم کریں گے، ان کے دور میں 4 درجے بڑھ گئی۔

اُن کا کہنا تھاکہ اپنے مقصد، ڈر یا خوف کی وجہ سے آئین میں تبدیلی نہیں کرسکتے، اگر شوق ہے تو اگلی ٹرم میں ترامیم لے آئیں۔

تازہ ترین