• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے، اسد عمر کا دعویٰ


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےدعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے ہیں ۔

اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار شاہ فیصل کالونی کراچی میں ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے علاقائی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

اس موقع پر سابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، جمال احمد ، عدیل احمد اور دیگر رہنما شریک تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں مقامی حکومت کا نظام آئین پاکستان کی روح پر پورا نہیں اترتا، دراصل وزیراعلیٰ سندھ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تو کراچی میں کام جاری رکھے گی کیونکہ ہم کراچی کو اپنا سمجھتے ہیں سندھ حکومت ہی اسے اپنا نہیں سمجھتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ صوبے تو وفاق سے مدد مانگتے ہیں، سندھ میں وفاق کام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کے پاس سارے اختیارات ہونے چاہئیں پر کراچی میں ایسا نہیں ہے، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء حامی بھرتے ہیں پر اختیارات نہیں دیتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات سے متعلق تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کررکھی ہے۔

تازہ ترین