وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں کراچی کی طرز پر ’چائنہ کٹنگ‘ کی گئی جس پر پنجاب حکومت نے آج کارروائی کی۔
شہباز گِل نے اپنے بیان میں کہا کہ خواجہ آصف کی پارک اور قبرستان کے لیے مختص جگہ پر غیر قانونی تعمیرات گرادی گئیں۔
خواجہ آصف کے بیٹے کی نجی ہاؤسنگ میں انتظامیہ کا ایکشن، عمارت گرادی
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیٹے اور سابق مئیر سیالکوٹ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 منزلہ عمارت گرادی۔
ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے سوسائٹی کی چاردیواری میں تعمیر 4 منزلہ دفاتر کی عمارت گرائی۔
ضلع کونسل کا عملہ درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں کے ساتھ سوسائٹی پہنچا۔
سابق میئر سیالکوٹ نے کہا کہ کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔
انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں یہ جگہ پارک کے لیے مختص تھی، نقشے کی خلاف ورزی پر تعمیرات کو گرایا گیا۔