• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے راولپنڈی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین کی تفصیلات طلب

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران و اہلکاروں کی تفصیلات مانگ لی ہیں، ذرائع کے مطابق وزارت ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ نے پی ایچ اے راولپنڈی کے حکام سے کہا ہے کہ اس ادارے میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کی تعلیم اور ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے کتنا عرصہ گزر چکا ہے  اور یہ افسران کس محکمے سے پی ایچ اے میں آئے ہیں، ادھر بعض ذرائع نے بتایا کہ میٹرک اور انڈر میٹرک پاس ملازمین مبینہ طور پر کنٹریکٹرز کے بل سے لیکر اکائونٹ وغیرہ کا کام اور ریکارڈ سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ ایف اے پڑھے گارڈ و چوکیدار وغیرہ کی ڈیوٹی کر رہے ہیں،  پی ایچ اے کے ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس مسعود ارشد نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران سے ابھی تو یہ تفصیلات نہیں مانگی گئی ہیں بلکہ اس سے قبل گائے بگائے اس طرح کی تفصیلات مانگی جاتی رہی ہیں تاہم اب ایک پروفارما  ضرور بھجوایا گیا ہے جس میں آئندہ کسی بھی ڈیپوٹیشن پر جانے والے افسران کا اپنے اصلی ڈیپارٹمنٹس سے ریکارڈ بھی ساتھ جایا کرے گا جس میں ان کے سی وی کے علاوہ اگر ان کیخلاف کسی قسم کی انکوائری ہو رہی ہے تو اس کا ریکارڈ بھی ساتھ بھیجنا لازمی ہو گی، انہوں نے بتایا کہ لوگ اپنی مرضی سے ہی گارڈ یا چوکیدار کی پوسٹوں کیلئے آتے ہیں۔
تازہ ترین