• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود چوہدری نے اپنی بارات کی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کے داماد محمود چوہدری نے اپنی بارات کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

دو روز قبل محمود چوہدری کا نکاح سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ساتھ ہوا جس کی تصویریں تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

دوسری جانب دُلہے میاں محمود چوہدری نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بارات کی تقریب کی خوبصورت تصویریں شیئر کردی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویروں میں محمود چوہدری کو اُن کے ساتھیوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں محمود چوہدری کو کُولہا بھی باندھا جارہا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ سہرا پہنے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے ساتھ موجود ہیں۔

محمود چوہدری نے یہ دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی بارات کی تاریخ درج کی۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے ہیش ٹیگ میں ’شادمانی‘ بھی لکھا۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کا نکاح دو روز قبل ہی بلاول ہاؤس کراچی میں محمود چوہدری کے ساتھ ہوا تھا، تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں، تقریب میں صنم بھٹو، فریال تالپور، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب گزشتہ روز بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین