• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ بورڈ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز طلب کر لیں

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے اپنے آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے اس حوالے سے مختلف شعبوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں ، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کا پراپرٹی ٹیکس کا ہدف 51لاکھ روپے ہے جبکہ آئندہ  مالی سال کی پراپرٹی ٹیکس کی ڈیمانڈ تجویز  70کروڑ روپے  بتائی جا رہی ہے ، اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ اگر چھوڑے گئے یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور نئے یونٹس کی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے سے ڈیمانڈ 70کروڑ روپے تک نہ صرف پہنچ جاتی ہے بلکہ اس ڈیمانڈ کی وصولیاں بھی متوقع ہیں۔
تازہ ترین