مشیر کھیل سندھ بنگل خان مہر کی جانب سے باکسر اسلم کی موت کے معاملے پر نوٹس لے لیا گیا ہے۔
بنگل خان مہر کی جانب سے کراچی میں تمام تر غیر قانونی کھیل بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے غیر قانونی مقابلے کرانے والے منتظمین کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
بنگل خان مہر کا کہنا ہے کہ پشین کے باکسر کو کس تنظیم نے مدعو کیا تھا، کس کی اجازت سے غیر قانونی طور پر مقابلے ہو رہے ہیں، واقعہ ٹارگٹڈ مرڈر ہے یا حادثہ، انکوائری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی کے پویلین کلب میں باکسنگ مقابلے کے دوران حریف کھلاڑی کا پنچ لگنے سے باکسر محمد اسلم خان جاں بحق ہو گیا تھا۔
باکسر محمد اسلم خان کی میت آبائی شہر پشین بلوچستان روانہ کر دی گئی تھی جہاں اُن کے آبائی علاقے میں تدفین کردی گئی ہے۔