لاہور پولیس نے قتل کے 3 مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈئی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال نے قتل کے 3 مختلف مقدمات حل کرنے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقتول کی بیوی نے ایک شخص کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا تھا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق گرین ٹاؤن کی 2 مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ہوا ہے اس کے ساتھ نواب ٹاؤن سے لڑکی کے قتل کے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔