• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار پر قریبی رشتہ دار کی خلاف قوانین تقرری کا الزام

ملتان میں ایڈووکیٹ نوید ہاشم نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان ڈوپلمنٹ اتھارٹی میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے قریبی رشتہ دار کو خلاف قوانین 17 ویں گریڈ میں تقرری کروا کر میرٹ کی دھجیاں اڑائیں ہیں۔

ملتان میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈوکیٹ نوید ہاشم نے الزام عائد کیا کہ ایم ۔ ڈی ۔ اے کرپشن اور اقربا پروری کا گڑھ بن چکی ہے، 23 اکتوبر 2020 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے لیے ایک اشتہار چھپا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا قریبی رشتہ دار عمیر اعظم ملغانی اس کا امیدوار بنا، اشتہار کے ذریعے عمر کی حد اور مضامین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔

ایڈووکیٹ نوید ہاشم نے کہا کہ ایم ۔ ڈی ۔ اے کی پالیسیز کو من پسند امیدوار کے لیے بدلا گیا، او ۔ ٹی ۔ ایس میں عمیر نامی شخص کا رزلٹ شو ہی نہیں ہو رہا جبکہ انٹرویو ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہائی کورٹ لاہور ملتان بنچ میں ایک پٹیشن دائر کی، عدالت نے سیٹ کو حق دار تک پہنچانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ایڈووکیٹ نوید ہاشم نے کہا کہ متعلقہ ادارے میں اب تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی، میرٹ کے تحت امیدوار تک اس کا حق پہنچایا جائے۔

تازہ ترین