• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور فضل الرحمٰن کا زرداری کو فون ،بیٹی کی شادی پر مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن )مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آصف زرداری کو ٹیلیفون کرکے سابق صدر کو انکی بیٹی کی شادی پرمبارکباد دی اورنئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق گفتگو میں تینوں رہنمائوں میں 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نئی سیاسی حکمت عملی پر غور وغوض کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) نے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اپنی نئی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں پی ڈی ایم کے تین بڑوں آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان رابطے ہوئے ہیں جس میں حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹف ٹائم دینے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔

تازہ ترین