غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کےخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔
پرویز مشرف کے وکیل ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر سماعت بغیر کارروائی کے جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سابق صدر نے ٹرائل کورٹ کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔