• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا ویکسین کا آغاز آج ہوگا، وزیر اعلیٰ افتتاح کریں گے


ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج سے انسداد کورونا ویکسین کا آغاز کیاجائےگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہیلتھ کیئر ورکر کو ویکسین لگا کر افتتاح کریں گے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ویکسین لگانےکے بعد کچھ دیر انتظار کیا جاتا ہے، ویکسین لگنے کے بعد بعض لوگوں کوایک سے دو روز بخار آسکتا ہے، سرخ دانے ،آنکھ اور ناک سے پانی بہنا اور درد بھی ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے کہا کہ ویکسین سے کوئی خاص یا بڑا ری ایکشن نہیں ہوسکتا، 60 سال سے زائد لوگوں کی رجسٹریشن ابھی نہیں شروع کی گئی،جن افراد میں اینٹی باڈیز بنی ہوئی ہیں انہیں ویکسین کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 64 ہزار ہے، کراچی کے دس سینٹرز میں 120 کیوبیکلز بنائے گئے ہیں۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن افراد کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے وہ ویکسین لگواسکتے ہیں۔

تازہ ترین