• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا آصفہ کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہن آصفہ بھٹو زرداری کی 27 ویں سالگرہ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

بلاول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بہن کے ساتھ بچپن کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں۔

ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میری چھوٹی بہن کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں۔ آج وہ اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی۔

آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے سے ہوئی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی۔

تازہ ترین