چکوال(نمائندہ جنگ)چکوال کے علاقے ڈھوک خانہ داخلی لیٹی تھانہ ٹمن ما ں اور 3 کم سن بچے پراسرا طور پر گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ بچوں کی عمریں تین سال سے چھ سال کے درمیان ہیں گھر کے اندر موجود پانی کے ٹینک میں ڈوبے ہوئے ملے ہیں جبکہ انکی والدہ کی لاش گھر کے کمرے میں موجود تھی۔ گھر کے سامان کو بھی آگ لگائی گئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹمن نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشوں کو اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ پہنچایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ بدقسمت خاندان کا سربراہ کراچی میں ملازمت کرتا ہے اور ڈرائیور ہے جسے حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ ماں نے بچوں کو پانی میں ڈبوکر خود کشی کی ہے۔