• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کی: خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت نے سینیٹ کے چیئرمین کے لیے ہارس ٹریڈنگ کی۔

سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ آج کا نہیں ہے، کشمیر کو ہندوستان نے ہڑپ کرنے کی کوشش کی ہے، کشمیر کے مسئلے پر ہم او آئی سی کا اجلاس طلب نہیں کر سکے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، ہمارا ملک تباہی کے راستے پر جا رہا ہے، مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہو، پارلیمنٹ ہو۔

دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو پیش کیا گیا، انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس میں عدالت لایا گیا۔


صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، ایم پی اے فرخ شاہ اور دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے دوران ایف بی آر کے نمائندوں کے بیانات قلم بند کیئے گئے۔

احتساب عدالت سکھر نے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین