• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پرعزم، چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ،آرمی چیف

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پرعزم، چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ،آرمی چیف


راولپنڈی ،اسلام آباد (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔

کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے پر عزم ہیں، تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے، ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزید چوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ روز لاہور گریژن کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، داخلی اور خارجی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور گریژن کے افسران سے خطاب کیا جبکہ خطے میں دیرپا امن سے متعلق پاکستانی وژن پر روشنی ڈالی،انہوں نے مشرقی سرحد اور کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی۔

تازہ ترین