• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے الیکشن سے قبل عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن سے قبل عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

مظفر آباد میں کشمیر ڈے کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو این آر اور دینے کی تیاری کرنے کا الزام لگایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر ایئرفورس نے بھارت کا جہاز گرایا اور جنگی قیدی پکڑلیا، سلیکٹڈ وزیراعطم نے ابھینندن کو بھی چائے پلاکر واپس بھیج دیا۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کا سفیر بننے کا دعوے دار کلبھوشن جادیو کا وکیل بننے کی کوشش کررہا ہے، یہ رات کے اندھیرے میں بھارتی جاسوس کے لیے آرڈیننس لایا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمارا وزیراعظم اقوام متحدہ میں بھی کہتا ہے کہ میں این آر او نہیں دوں گا، لیکن یہ کلبھوشن جادیو کو این آر دینے کی کوشش کررہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا تین نسلوں کا ساتھ ہے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہم پر نالائق کٹھ پتلی کو مسلط کیا گیا، ہمیں اس قسم کا سیلکٹڈ وزیراعظم نہیں چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کوجواب دینا ہےتو جمہوری حکومت دے گی، عمران خان نے کہا تھا کہ مودی جیت گیا تومسئلہ کشمیرحل ہوجائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن سے قبل عمران خان وزیراعظم نہیں رہے گا۔

تازہ ترین