• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کے وزیراعظم عمران خان سے کشمیر سے متعلق 12 سوالات

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم عمران خان سے 12 سوالات پوچھ لیے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان نے مودی کی انتخابات میں کامیابی کے لیے ٹوئٹ کیوں کیا تھا؟

احسن اقبال نے پوچھا کہ بھارتی حکمران جماعت کے صدر کے 27 مئی 2019ء  کو مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے اعلان پر عمران خان نے کیا اقدامات کیے؟


بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 1 لاکھ 80 ہزار اضافی افواج بھجوانے پر عمران خان نے کیا کیا؟

انہوں نے سوال کیا کہ جولائی2019 کو اجیت دوول کے مقبوضہ خطے کے دورے کا نوٹس لینے میں پی ٹی آئی حکومت کیوں ناکام رہی؟ اور اس معاملے میں ہاتھ پر ہاتھ دھر کر کیوں خاموش بیٹھی رہی؟

احسن اقبال نے استفسار کیا کہ جولائی2019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے سیاحوں کو نکالنا شروع کیا تو حکومت نے کیا کیا؟ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے عزائم کے بارے میں کیا بتایا؟

ن لیگ کے سینئر رہنما نے پوچھا کہ عمران خان نے ٹرمپ سے یا تو بات ہی نہیں کی یا پھر کمزور کیس پیش کیایا پھر کسی ڈیل کاحصہ بن گئے؟

اُنہوں نے سوال کیا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد حکومت نے فعال خارجہ پالیسی کی راہ کیوں اختیار نہیں کی؟ کیوں عمران خان نے اس معاملے پر حمایت حاصل کرنے کیلئے کسی ایک بھی دوست ملک کادورہ نہیں کیا؟ بھارتی وزیراعظم مسلسل متحرک دکھائی دیے اور عالمی برادری کی حمایت کیلئے کئی ممالک کے دورے کیے۔

احسن اقبال نے استفسار کیا کہ دوست ممالک جانے کے بجائے وزیر خارجہ مریدین کے ہمراہ میڈیا خطاب میں مصروف رہے؟ وزیرخارجہ کو کشمیر کے ایجنڈے پر سلامتی کونسل، او آئی سی کے رکن ممالک کا دورہ کرنا چاہیے تھا، ایسا نہیں ہوا؟

ن لیگی رہنما نے سوال کیا کہ حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے کیلئے سلامتی کونسل ممالک میں ایلچی کیوں نہیں بھیجے؟ قومی اسمبلی قرارداد کے باوجود او آئی سی کا خصوصی سربراہی اجلاس بلانے کی درخواست کیوں نہیں کی گئی؟

تازہ ترین