اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے استفسار کیا ہے کہ نریندر مودی کی کامیابی کی دعائیں مانگنے والا کشمیریوں کا وکیل کیسے ہوسکتا ہے؟
ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ نریندر مودی کے عزائم ہر باشعور کو علم تھا مگر عمران خان نیازی بے خبر تھے۔
انہوں نے کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان سے این آر او نہیں استعفیٰ مانگ رہی ہے، کٹھ پتلی لانگ مارچ کا دھکا برداشت نہیں کر پائے گا۔