• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کے میشا کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کےگلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کےدعوےکا تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے اداکارہ عفت عمر کو آئندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کے لیے طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، عدالت نے اداکارہ عفت عمر کو وکلاء کی جرح کے لیے دوبارہ طلب کرلیا ہے، جبکہ میشا شفیع کے دیگر گواہوں کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔


تحریری حکم کے مطابق عفت عمر گزشتہ سماعت پر جرح کے لیے پیش نہ ہوئیں، عدالت نےمیشا شفیع کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین