• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹارکٹیکا میں 53 برس پہلے کھو جانے والا بٹوا مالک کو مل گیا

انٹارکٹیکا میں 53 برس پہلے کھو جانے والا بٹوا بالآخر 93سالہ مالک تک پہنچا دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سان ڈیاگو سے تعلق رکھنے والے بٹوے کے مالک پال گریشم کے بٹوے میں موجود ہر شے 53 برس بعد بھی محفوظ تھی۔

انٹارکٹیکا میں کھویا ہوا بٹوا ایک فاؤنڈیشن کے ورکرز نے پال گریشم تک پہنچایا، بٹوے کا مالک 91 برس کا سابق فوجی ہے، پال گریشم پرانا بٹوہ ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

خیال رہے کہ پال گریشم کا بٹوہ انٹارکٹیکا میں 13ماہ کے اسائنمنٹ کے دوران گر گیا تھا، بٹوے میں پال کا نیوی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، اور دیگر کاغذات محفوظ ہیں۔

پال کو 1967میں سائنسدانوں کی سیکیورٹی پر انٹارکٹیکا مشن پر بھیجا گیا تھا، بٹوہ 2014میں ملا لیکن اسے مالک تک پہنچانے میں 7 سال لگ گئے۔

تازہ ترین