نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تاریخی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے کرکٹر نعمان علی نے شاندار 5 وکٹیں لے کر اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا۔
جنوبی افریقا کو دوسری اننگز میں 245 تک محدود رکھنے والے نعمان علی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔ نعمان علی نے دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آئی سی سی نے بھی نعمان علی کی تعریف کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔
شائقین کرکٹ نعمان علی کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دے رہے ہیں۔
قومی کرکٹر بلاول بھٹی نے بھی نعمان علی کیلئے تعریفی ٹوئٹ شیئر کیا۔
ایک صارف نے حسن علی کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’نعمان علی کی پانچ وکٹوں پر اُن سے زیادہ تو حسن علی خوش تھے۔‘
ایک صارف نے کہا کہ ’مین آف دی ڈے‘ کا ایوارڈ تو آج نعمان علی کو ہی جاتا ہے۔
خیال رہے کہ نعمان علی نے ناصرف دوسری اننگز میں بلکہ پہلی اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
نعمان علی نے اپنے پہلے ہی میچ میں ریکارڈز بھی بنا ڈالے، وہ پہلے ہی میچ میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔
اسی کے ساتھ نعمان علی پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کے چوتھے اسپنر بھی بن گئے ہیں جو اپنے ڈیبیو میچ کی ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
یہی نہیں بلکہ نعمان علی پہلے میچ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے 12ویں پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر نعمان علی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، شائقین کرکٹ دل کھول کر ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں داد دے رہے ہیں۔