• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابتدائی سماعت میں ہمیں کامیابی ملی، وکیل شہباز شریف


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے برطانوی اخبار ڈیلی میل پر مقدمے کے حوالے سے ن لیگی صدر کے وکیل انٹینو فریزر نے کہا ہے کہ ابتدائی سماعت میں ہمیں کامیابی ملی۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ لندن عدالت میں سماعت کے دوران اخبار نے ’ہتک آمیز‘ کے لفظ کو متنازع اور کم سنجیدہ بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آنے والے فیصلے کے بعد اب ڈیلی میل اخبار کو لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنا ہوگا۔


دوسری طرف شہباز شریف نے اپنے وکلاء کے ذریعے دیے گئے بیان میں کہا کہ ابتدائی سماعت میری بے گناہی ثابت کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے جنہیں اخبار میں شائع ہی نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین