گوجرانوالہ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) امریکہ کے صدر خالد اعوان کی پاکستان آمد پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی گئی۔
گوجرانوالہ میں آبائی گاؤں نڈالہ سندھواں میں شاندار جشن منایا گیا ایک صنعتکار نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کے نوٹوں کی برسات کردی۔
کرنسی نوٹوں میں ڈالرز، پاؤنڈز، یوروز، درہم، چائینیز اور ملیشین کرنسی کے نوٹ شامل تھے۔
نوٹوں کو اڑتے دیکھ کر عوام نوٹوں پر جھپٹ پڑے۔
محمد خالد اعوان امریکہ میں پیپلز پارٹی کا صدر بننے کے بعد پہلی بار وطن واپس پہنچے ہیں۔