• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قاضی امجد

فرانس میں پاکستان کے قائم مقام سفیر قاضی امجد عزیز نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر  منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کے حقِ خود ارادیت کے موقف کی تائید ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم دنیا کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم جموں و کشمیر کے بھائیوں کے خلاف بھارتی افواج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیرس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس تقریب سے معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ 


کشمیری رہنما ذوالفقار عزیز نے کہا کہ ہم پرامید ہیں ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے پیری فیت میں صدر جموں کشمیر فورم فرانس۔ 

مرزا آصف جرال اور صدر  پاکستان پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں قائم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کی  اور اس عز کا اظہار کیا کہ وہ آخری دم تک کشمیر کاز کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

دیگر مقررین میں سید کفایت حسین نقوی، سردار اخلاق احد، مرزا عتیق الرحمٰن اور آصف جرال نے کہا کہ لوگوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا، ہم دلی طور پر ان کاشکریہ ادا کرتے ہیں، خصوصاً میڈیا سے وابستہ افراد کا جنہوں نے کورونا لاک ڈاؤن کے اس مشکل حالات میں بھی کشمیر کے لیے آواز  بلند کی اور یورپی ایوانوں میں کشمیریوں کی ترجمانی کی اور کشمیر کے لیے گھروں سے نکلے۔

تازہ ترین