گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی دالوں کا بازاروں میں شارٹ فال ہو گیا بڑے بڑے ڈیلروں نے دالوں کا سٹاک کر لیا جسکی وجہ سے مختلف دالیں بازاروں میں غریبوں کی پہنچ سے بھی دور جانے لگی،چند روز قبل دال چنے کم و بیش100روپے کلو تھی جو اب 140روپے کلو ہو گئی اس طرح فی من 1600روپے مہنگی ہو گئی دال مسور 110روپے سے 150روپے کلو ہو گئی دال ماش 260روپے ہو گئی بیمار مریضوں کے کھانے والی مونگی کی دال 115روپے سے بڑھ کر140روپے کلو ہو گئی لوبیا 120روپے کلو سے 160روپے کلو ہو گیا کالے چنے 100روپے سے 130روپے کلو سفید چنے 95روپے سے 140روپے کلو ہو گئے جبکہ چینی 50,55روپے کلو سے 65روپے ہو گئی اس طرح ایک توڑے کی قیمت 26سو روپے سے بڑھ کر 31سو روپے من ہو گئی ہے۔ گھی اچھی کوالٹی کا 150روپے کلو سے بڑھ کر اب 155روپے کلو ہو گیا ایک کاٹن پر 80روپے کا اضافہ ہو گیا جبکہ عام گھی پر بھی5روپے اضافہ کر دیا گیا۔