• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :فیکٹریوں سے نکالے 200مزدوروں کامظاہرہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فیکٹریوں سے نکالے جانے والے 200 مزدوروں نےلیبر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فیکٹریوں سے نکالے جانے والے مزدوروں نے کشمیر روڈ سے ریلی نکالی اور سیٹلائٹ ٹائون سے ہوتی ہوئی لیبر آفس کے قریب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔مزدوروں نے لیبر آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور فیکٹری مالکان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔احتجاج کے دوران دو مزدور گرمی کی وجہ سے بہوش ہو گے ۔مزدوروں کا کہنا تھا کہ  وہ لیبر آفس آتے ہیں لیکن انہیں ٹرخا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مزدوروں کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو وہ  بیوی بچوں کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر احتجاج کریں گے لیبر آفس کے ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
تازہ ترین