• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے، مراد علی شاہ

سیہون شریف(نامہ نگار، ایجنسیاں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپوزیشن کو چیلنج دیا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، انشاﷲ انکو شکست ہوگی، سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے، سیاسی رنگ دینا درست نہیں، آپریشن کی وجہ ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک کی زمینوں پر تیس سالہ لیز ختم ہونا ہے ، عدالتی احکامات پر انتظامیہ کوصدیوں پرانے گائوں کیخلاف بھی ایکشن کرناپڑا، عمران خان جو کچھ ماضی میں کہتے رہے ،چیزیں اس کیخلاف کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھان سعیدآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ مراد علیٰ شاہ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا نام لئے بغیر کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائی کو کوئی سیاسی رنگ دینا چاہیں تو ان کی مرضی، تجاوزات ہٹانا کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے، مجھے افسوس ہوا کہ نہ صرف میرے بلکہ والد مرحوم کیلئے بھی کچھ کہا گیا۔دادو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، تحریک عدم اعتماد لائیں، انشاﷲ ان کو شکست ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر انتظامیہ کوصدیوں پرانے گاں کیخلاف بھی ایکشن کرناپڑا، عمران خان جو کچھ ماضی میں کہتے رہے ،چیزیں اس کیخلاف کیں، اب غیر قانونی آرڈیننس لے کر آئے ہیں،عجلت میں آرڈیننس لانے کی کیا ضرورت تھی، ان کو پتہ ہے جن کوٹکٹ دے رہے ہیں ان کو ووٹ نہیں ملیں گے۔وزیراعلی سندھ نے دعوی کیا کہ آئینی ترمیم کیلئے بھی حکومت کے پاس اعداد شمار نہیں ہے، کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ آرڈر دے گی تو آرڈیننس کارگر ہوگا، سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

تازہ ترین