• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسماندہ ترین علاقوں کا وکیل ہوں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ وہ پسماندہ ترین علاقوں کے وکیل ہیں اور اب پنجاب کے دورافتادہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر کو نظرانداز کیے گئے شہروں تک لے کر گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں وسائل کو جان بوجھ کر مخصوص شہروں تک محدود رکھا گیا، سابق حکمرانوں نے حقیقی ضروریات کے بجائے ذاتی پسند و ناپسند کو ترجیح دی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق دور کی فاش خرابیاں دور کی ہیں، ماضی میں قومی وسائل کے من پسند استعمال کی غلط روایت کو ختم کیا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار قومی وسائل کی یکساں تقسیم کی داغ بیل ڈالی، وسائل کی یکساں تقسیم صوبے کی یکساں ترقی کی ضامن ہے۔

تازہ ترین