• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ مریم انصاری لیجنڈری کرکٹر معین خان کی بہو بنی ہیں؟

پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مریم انصاری کے شوہر اویس خان کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔

گزشتہ روز خاموشی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی مریم انصاری کے شوہر اویس خان کے بارے میں ایک انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور وکٹ کیپر معین خان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔


اویس خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے بھائی اور قومی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ بھی اپنی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہوئی ہیں۔


اس کے علاوہ اویس خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے والد اور لیجنڈری کرکٹر معین کو بھی فالو کیا ہوا ہے جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ معین خان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔

تاہم ابھی تک اویس خان اور اُن کی اہلیہ مریم انصاری کی جانب سے اپنی شادی کی کوئی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب مریم انصاری نوجوان اداکار علی انصاری کی بہن ہیں، علی انصاری نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اُن کی بہن مریم انصاری بھی کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم انصاری اور اویس خان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر دیگر شوبز فنکاروں کی طرح سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

نکاح کی تقریب سے ایک روز قبل مریم انصاری اور اویس کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین