• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کسانوں کے احتجاج پر خاموش کیوں؟ میا خلیفہ نے سوال کرلیا

امریکی میڈیا پرسنیلیٹی میا خلیفہ نے امریکا میں مقیم بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے سوال کیا ہے کہ وہ بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج پر خاموش کیوں ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میا خلیفہ نے امریکی گلوکار نک جونس کی اہلیہ کو ’مسز جونس‘ کہہ کر پکارا۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں جاری احتجاج عالمی شہرت یافتہ سیلیربیٹرز کی نگاہوں کا مرکز بھی بن گیا جہاں ایک کے بعد ایک نامور شخصیت احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں آواز اٹھارہے ہیں۔

اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے کسان اب بھارتی ریاست نئی دلی میں موجود ہیں، جہاں بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ سروس معطل کرکے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔

ان کسانوں کی حمایت میں بین الاقوامی اسٹارز اور سماجی کارکنان بھی آواز اٹھارہے ہیں جس میں میا خلفیہ بھی شامل ہیں۔ 

انھوں نے واضح کہا تھا کہ وہ کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، جبکہ انھوں نے اپنے پیغامات میں کسانوں کے احتجاج کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تاہم اب ان کا نیا بیان سامنے آیا ہے جو اب کسانوں کی حمایت میں ہے اور اس کا تعلق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مسز جونس اس موقع پر  اپنا کردار ادا کرنے والی ہیں، میں  تجسس میں ہوں۔ 

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے کسانوں کے حق میں دسمبر میں ایک ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد سے وہ اس معاملے پر مکمل خاموش دکھائی دیتی ہیں۔ 

یہاں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پریانکا بھی بالی ووڈ کی دیگر اسٹارز کی طرح ہی خاموشی اپنائے ہوئے ہیں جس کا ذکر نصیر الدین شاہ کھلے الفاظ میں کر چکے ہیں۔ 

تازہ ترین