آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں ایک تجربہ کار سرفر ہلاک ہوگیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا 50 سالہ شخص اپنے دوستوں کے ساتھ لانگ ریف اور ڈی وائے بیچ کے قریب سمندر میں سرفنگ کر رہا تھا جب ان پر ایک بڑی شارک نے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو سمندر میں سرف سے باہر نکالا گیا لیکن حملے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، حکام کی جانب سے تاحال ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
شارک کے خطرناک حملے کے بعد ساحل کو عوام کے لیے بند کرکے معاملے کی تحقیق شروع کردی گئی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شارک کی کون سے نسل نے حملہ کیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلیا میں 2022 کے بعد شارک کے حملے کا یہ پہلا مہلک واقعہ ہے، اس سے قبل سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں انسانی جان ضائع ہوئی ہے۔