امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وارننگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کوشش روک دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حکومت کے ایجنڈے سے مغربی کنارے کے الحاق کا معاملہ ہٹادیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حکومت کا اجلاس اصل میں مغربی کنارے کے بڑے حصے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ پر بات کرنے کے لیے طے تھا لیکن ایجنڈا کو تبدیل کرکے اسے فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر مرکوز کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے وزیرِ خزانہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے 5 میں سے 4 حصوں کو ضم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
وزیرِ خزانہ کے بیان پر امارات نے تنبیہ کی تھی کہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کیا گیا تو یہ امارات کے لیے سُرخ لکیر ہوگی۔