یوم دفاع پر راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد ہوا۔ چیف آف جنرل اسٹاف نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
یادگارِ شہداء، ملتان، گوجرانوالہ اور کھاریاں گیریژنز میں تقاریب منعقد کی گئیں، یادگارِ شہدا پر چادریں چڑھائی گئیں۔
اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کور کمانڈر لاہور نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔
بہاولپور گیریژن میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پشاور میں کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔
گوادر میں بھی یادگار شہداء پر تقریب کوئٹہ گیریژن میں ہوئی۔ تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔