قلات کے علاقے خراسانی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
لیویز حکام کے مطابق کنویں پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ چنئی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ کو بحفاظت باہر نکل گیا۔
لاہور کا صبح سویرے فضائی معیار انتہائی مضر صحت، بین لاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مذہبی مقامات پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے قابل مذمت ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ نیوکلیئر معاملات میں دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔
امریکی تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر کے مطابق امریکا اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آج پرامن پاکستان کے ساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے، شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو پوری طرح سپورٹ کیا۔
چین کے ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے زیجیانگ یورنیورسٹی سے قانون کے ڈگری یافتہ شخص جس نے اپنی لگ بھگ تمام کمائی اپنی خوبصورت بیوی پر خرچ کر دی، لیکن جب اس شخص کی نوکری ختم ہوئی تو اس کی بیوی نے اسے چھوڑ دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
جھنگ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیانا اسپتال سے طبی اجازت کے بغیر چلی گئیں، اور کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 289 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔