• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں

حیدرآباد میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں، مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے۔

شاہراہوں، عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجادیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آج ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا پاور شو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فساد کرتے ہیں اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،ملک کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا گیا ہے۔

تازہ ترین