• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کبڈی کپ کے لوگو اورٹرافی کی تقریب رونمائی

اسلام آباد ( این این آئی) پاکستان کبڈی فیڈریشن اور پی او ایف اسپورٹس بورڈ واہ کے زیر اہتمام تیسراایشیا کبڈی کپ 2016 دو مئی سے 6 مئی تک واہ کینٹ میں کھیلا جائیگا۔ پیر کو کبڈی کپ کے لوگو اور ٹرافی رونمائی تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن اور ایشین کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا محمد سرور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایشیا کپ کبڈی میں پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان، سری لنکا،ترکمانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس وقت پاکستان ایشین کبڈی کپ  میں  اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کبڈی کپ کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو گا۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔  چمپئن شپ میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے تحت تمام اصول و قواعد کو مدنظر رکھا جائیگا۔ خیال رہے کہ 2012 میں  پاکستان فاتح تھا۔جبکہ 2008 میں ہونیوالے میچ میں بھارت فاتح رہا۔
تازہ ترین