• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پریانکا نے پلاسٹک سرجری کروائی؟ اداکارہ نے وضاحت کردی

بھارت کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق کہا جارہا ہے کہ انھوں نے اپنے جسم کے کچھ حصوں کی پلاسٹک سرجری کروائی ہے، تاہم سابقہ مس ورلڈ نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شائع ہونے کے مراحل میں موجود پریانکا چوپڑا کی نئی سوانح حیات ’ان فنیشڈ‘ میں اداکارہ نے اپنے ساتھ ہونے والے ہراسانی کے واقعے اور ڈائریکٹر کی ان سے متعلق تجویز سے متعلق بتایا۔ 

کتاب کا ایک اقباس سامنے آیا جس میں پریانکا کو یہ بتاتے ہوئے پڑھا جاسکتا ہے کہ جب وہ 2000 میں مس ورلڈ بننے کے بعد فلم نگری کی جانب بڑھیں تو ایک ڈائریکٹر نے مجھے انھیں ان جسم کے مخصوص حصوں کی سرجری کرنے کی تجویز دی تھی۔

پریانکا نے کتاب میں لکھا کہ ’چند لمحات کی گفتگو کے بعد اُس نے مجھ سے کہا کہ میں کھڑی ہوجاؤں اور اس کو گھوم کر دکھاؤں۔‘

انھوں نے کہا کہ میں نے ایسا ہی کیا، جس کے بعد ڈائریکٹر نے مجھے غور سے دیکھا، میرا جائزہ لیا اور مجھے اپنے جبڑوں اور جسم کے مخصوص حصوں کو ٹھیک کروانے کی تجویز دی۔‘

پریانکا نے لکھا کہ ’ڈائریکٹر نے مجھ سے کہا کہ اگر میں اداکارہ بننا چاہتی ہوں تو مجھے اپنے تناسب کو ٹھیک کروانا پڑے گا، اس نے مجھے لاس اینجلس میں ڈاکٹر کا پتہ بھی بتایا۔‘

اس کے بعد یہ افواہیں گردش کرتی دکھائی دیں کہ پریانکا چوپڑا نے خوبصورت بننے کے لیے اپنے جسم کے مخصوص حصوں کی پلاسٹک سرجری کروائی۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہیں پر اب پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ان کی کتاب میں اس واقعے کے تذکرے کے پیچھے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ 

پریانکا نے یہ بھی کہا کہ انھوں اس واقعے کے بارے میں ایسے ہی لکھ دیا ہے، کیونکہ یہ ان کی آپ بیتی ہے۔ 

امریکا میں مقیم بھارتی اداکارہ نے واضح کیا کہ انھوں نے ڈائریکٹر کے کہنے پر سرجری نہیں کروائی اور نہ ہی کروانے کا ارادہ کیا تھا۔ 

تازہ ترین