• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا سے ایک مریض کا انتقال، 14نئے کیسز

بلوچستان میں کورونا وائرس سے آج ایک مریض کا انتقال ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے 14 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 19 مریض صحت یاب ہوگئے۔ صوبے میں 133ہیلتھ ورکز کو انسداد کورونا کی ویکسین لگادی گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں611 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں صوبے سے 14 نئے کیسز سامنے آئے۔

ان میں سے 8 کیسز کوئٹہ اور 6 چاغی سے رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 2.2 فیصد رہی۔ صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار891 ہوگئی۔

 رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 19 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 612 ہوگئی۔ جبکہ صوبے میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد 82 رہ گئی۔


بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی  تعداد197 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے261 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 8 مریض سامنے آئے۔ کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 3.1 فیصد رہی۔

تازہ ترین